مسلم حکمران اسرائیلی ناجائز ریاست کو مسترد کردیں، متحدہ علماء محاذ

May 23, 2020

کراچی ( پ ر)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے قائدین کی اپیل پر جمعہ کو یوم القدس منایا گیا اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین،مولانا محمد امین انصاری،مولانا انتظار الحق تھانوی،علامہ حافظ محمد سلفی، مولانا جعفر الحسن تھانوی، علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی ، مولانا قاری اللہ داد ، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ عبد الخالق فریدی،علامہ علی کرار نقوی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ شاہدین اشرفی، و دیگر نے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ اور فلسطینی، کشمیری وبھارتی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں علماء نے اسرائیلی ریاست کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ مسلم حکمران اسرائیلی ناجائز ریاست کو مسترد کردیں بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں علماء کا کہنا تھا کہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے جسے مل کر حل کرنا ہوگا ۔علماء نے بھارتی جارحیت، قادیانی سازشوں اور فرقہ وارانہ فضاء پیدا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن ووحدت کی ضرورت پر زور دیا محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کے اعلامیہ کے مطابق علماء و کارکنان نے مساجد و امام بارگاہوں کے باہر اسرائیلی،امریکی و بھارتی پرچم نذر آتش اور فلسطینی مسلمانوں اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔