طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘میرکبیر

May 23, 2020

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنےپر گہرے دکھ اظہاراور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ د کھ کی اس گھڑی میں نیشنل پارٹی اورمیری ہمدردیاں ان تمام افراد کے اہلخانہ اور دوست احباب کے ساتھ ہیں جنہوںنے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیاپسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔