چین، اُڑنے کا شوق خاتون کی جان لے گیا

May 23, 2020

ونگ سوٹ پہن کر اڑان بھرنے والی چین کی خاتون حادثے کا شکار ہوکر جان سے چلی گئی۔

بیجنگ سے آنے والی خاتون سیاح جو ونگ سوٹ پہن کر اڑان بھرنے کیلئے جنوبی چین کے تیان مین ماؤنٹین نیشنل پارک آئی تھی لیکن اس کا یہ شوق اس کی جان لے گیا۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اس خاتون نے 8202 فٹ کی بلندی سے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی۔

کچھ لمحوں بعد اس کے کیمرہ مین نے اسے درختوں کے بڑے جھنڈ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا تو اسے پیچھے ہٹنے کے اشارے کیے جسے وہ دیکھ نہ پائی اور کچھ ہی لمحات کے بعد وہ منظر سے غائب ہوگئی۔

اس خاتون سیاح کی لاش سات دن بعدجنوبی چین کے تیان مین ماؤنٹین نیشنل پارک کے اندر گھنے جنگلات سے ملی۔