• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری محبت کی کہانی بائیوپک کا حصہ ضرور ہونی چاہیے، وریندر سہواگ

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ بھارتی رئیلٹی شو کے ہوسٹ کی حیثیت سے ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جس کا اندازہ خود انہیں بھی ابتدا میں نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تو شو کے لیے بات چیت کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ میرا ماننا تھا کہ میرے لیے کرکٹ سے ہٹ کر کسی شو کی ہوسٹنگ کرنا بہت مشکل ہوگا۔

تاہم، شو کے میکرز سے ملاقات اور یہ سمجھنے کے بعد کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنی ہی شخصیت کو شو میں پیش کروں تو اس چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے بیٹے بھی اس فیصلے پر اتنے ہی حیران تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاپا، آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟ آپ شو ہوسٹ کیسے کر سکتے ہیں؟ وہاں بڑے جھگڑے ہوتے ہیں، آپ یہ کیسے کریں گے؟

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی پر کوئی بائیوپک (سوانحی فلم) بنے، تو سہواگ نے فوراً کہا کہ ہاں، کیوں نہیں! اور فلم میں کن چیزوں کو شامل کرنا ضروری ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ میری محبت کی کہانی ایک ایسی چیز ہے جسے لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ اگرچہ وہ اس بات پر زیادہ ضد نہیں رکھتے کہ ان کا کردار کون نبھائے۔

یہ تبصرہ ان کی آرتی آہلاوت سے علیحدگی کی خبروں کے درمیان سامنے آیا ہے۔ 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے درمیان جنوری 2025 سے علیحدگی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ کئی مہینوں سے الگ رہ رہے ہیں۔ تاہم، سہواگ یا آرتی میں سے کسی نے بھی عوامی سطح پر اس علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید