سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا باہمی احترام اور یکجہتی پر زور

May 24, 2020

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس نےمسلم مخالف تعصب ، نفرت اور ہر طرح کی عدم رواداری کو مسترد کرنے کے لیےاپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلامک تعاون تنظیم کے نمائندہ ممالک سے ہونے والے تبادلہ خیال میں انتونیو گوئیترس نے تمام افراد کو رمضان المبارک سے ہمدردی ، باہمی احترام اور یکجہتی کے اسباق سیکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے نسلی قوم پرستی ، نفرت انگیز تقریروں کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھانے پر یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کورونا وائرس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری دنیا ایک جسم کی مانند ہے۔ جب تک دنیا کا ایک حصہ بھی اس وائرس سے متاثر ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب اس وبا سے متاثر ہیں۔