سعودی عرب، سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افراد جاں بحق

May 25, 2020

عسیرریجن میں موسلادھار بارشوں کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے

سعودی عرب کے صوبے عسیرریجن میں موسلادھار بارشوں کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق عسیرریجن میں سیلابی ریلےمیں بہہ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔

ترجمان ابہا کا کہنا ہے کہ عسیرریجن میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں پھنسے 4 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ ریجن کی 4 کمشنریوں،جدہ، قنفذہ، رابغ اور اللیث میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کمشنری الوادی الفرع میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلےکی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔