والدہ کے ساتھ وطن میں عید منانے پر بے حد خوش ہوں: میرا

May 25, 2020


اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں والدہ کے ساتھ عید منانے پر بےحد خوش ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں والدہ کے ساتھ عید منانے پر بےحد خوش ہیں۔

یاد رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث میرا جی امریکا میں پھنس گئی تھیں، گزشتہ دنوں تقریباً 3 ماہ بعد خصوصی پرواز کے ذریعے میرا واشنگٹن ڈی سی سے لاہور پہنچی تھیں۔

اس دوران انہوں نے وزیراعظم سے اپنی وطن واپسی کیلئے انتظامات کی اپیل سمیت کئی ویڈیوز جاری کیں۔

ان عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں میرا نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ والدہ کے ساتھ وطن میں عید منا رہی ہیں۔

میرا کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں ں وہ اور ان کی والدہ شفقت زہرہ مسلم امہ کو عید کی دلی مبارکباد پیش کررہی ہیں۔

والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے میرا نے اپنے جذبات اور احساسات کو کیپشن میں ڈھالتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے وطن واپس آنے پربہت خوش ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ اس عید پر وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے شہرمیں ہیں۔ زندگی اور عید بہت زیادہ اچھے ہوجاتے ہیں جب آپ انہیں اپنے کسی پیارے کے ساتھ مناتے ہوں۔

میرا نے لکھا کہ اس عید پر میں تمام غمزدہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لیے بھی خصوصی دعا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے طیارہ حادثے میں اپنی جان گنوادی۔

آخر میں انہوں نے عالمی وبا کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ تمام لوگ گھروں میں محفوظ طریقے سے عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔