چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کورونا کا شکار

May 25, 2020

صوبائی وزیر برائے ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان کی صحت ٹھیک ہے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ ڈاکٹرکاظم نیاز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، چیف سیکرٹری گھر سے کام کریں گے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور ان کے افسران کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔