جیکب آباد: مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کردیا

May 27, 2020


جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دودا پور میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کردیا۔ ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔