کورونا وائرس بحران، برطانیہ نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا

May 27, 2020

لندن (وجاہت علی خان) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں جون کے مہینے میں متعدد کاروبار دوبارہ کھول دیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جون میں متعدد کاروبار دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں اور جو دکانیں کھولی جانے کا امکان ہے، ان میں کپڑے، فرنیچر، الیکٹرانکس، درزی اور کتابوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ، مکانوں یا پراپرٹیزکی خریدو فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو سکے گا۔ تاہم زلف تراشوں یا حجاموںکی دکانیں فی الحال بند ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جون میں سکول بھی کئی کلاسوں کیلئے کھول دیے جائیں گے۔