مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوئے

May 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عید کی تعطیلات کے دوران ٹریفک حادثات میں 7افرادجاں بحق اور11زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حددو نیشنل ہائی وے فاسٹ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا ایمبولینس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ سوزوکی پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس پر 2 افراد سوار تھے حادثے کے دوران سوزوکی پک اپ ٹکرا فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سوزوکی پک کا ڈرائیور 25 سالہ علی عثمان جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون فاطمہ زخمی ہوگئی ، انھوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کا پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس اسپتال میں گئے جبکہ متوفی لانڈھی الیاس گوٹھ کا رہائشی تھا ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے ہے حادثے میں 2 بہن بھائی 8 سالہ شہزاد اور اور 12 سالہ شیزا دختر اللہ داد ، 45 سالہ خیرالنسا اور اس کی بیٹی 10 سالہ مسکان دختر ممتار سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہوئے ۔ لانڈھی کے علاقے 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 52 سالہ فاطمہ زوجہ شکیل کے نام سے ہوئی جو کہ اسی علاقے کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنامنگل کو پیر آباد تھانے کے سامنے واقع بنارس پل تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیاجس کی لاش عباسی شہید اسپتا ل لائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 48 سالہ مقبول ولدولی اللہ کے نام سے ہوئی جو اورنگی میڑوول کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے مچھلی چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاجسکی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاںاسکی شناخت20سالہ عبداللہ ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی،شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی شناخت 26سالہ قیوم ولد محمد زمان کے نام سے ہوئی،بن قاسم تھانے کی حددو پورٹ قاسم گیٹ نمبر12کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں متوفی کی شناخت 28سالہ وقاص ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔بن قاسم کے ہی علاقے پورٹ قاسم موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 22جبکہ زخمی کی18سال کے قریب ہے تاہم دونوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے،فیروز آباد تھانے کی حددو شاہراہ فیصل نرسری بلیو ربن بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ فائز ولد سلیم جاں بحق جبکہ 16سالہ علی ولد ندیم عمر زخمی ہو گیا۔