ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو کی غیرملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ کی یقین دہانی

May 27, 2020

بیجنگ (اے ایف پی )ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے غیر ملکی حکومتوں اور سرمایہ کاروں کو چین کے مجوزہ قانون سے تحفظ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔اے ایف پی کے مطابق ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام کا کہنا تھا کہ متنازع قانون صرف خلاف ورزی کرنے والے افراد کو نشانہ بنائے گا، لیکن انہوں نے اس قانون کے تحت ملنے والی سزا کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔اس سے قبل ہانگ کانگ میں چین کی ملٹری گریژن کے کمانڈر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ʼقانون کے تحت کسی قسم کی علیحدگی پسندی کی بات کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔چینی کمانڈر شن ڈاؤسیانگ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا تھا کہ ʼگریژن افسران قومی سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پرعزم ہیں۔رپورٹس کے مطابق چینی پارلیمنٹ کے سیشن کی تیاری کے اجلاس میں ایک ایجنڈا شامل کیا گیا ہے جس میں ’ہانگ کانگ (نیم خود مختار خطے) کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے اور ان کے نفاذ کے طریقے کو قائم کرنے سے متعلق بل پر نظرثانی کی جائے گی۔