لاہور، آٹے کی قیمت طے کرنے کیلئے اجلاس کل ہوگا

May 27, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قیمتیں بڑھانے کے بارے میں فیصلہ کل ہوگا۔کل ہونے والے اجلاس میں میں وزیر خوراک، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک اور فلور ملوں کے نمائندے شریک ہوں گے. محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا ۔