نہر پرنہانے والوں کارش،کورونا کے ایس اوپیزکی دھجیاں اڑادیں

May 27, 2020

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)عید کے تیسرے روز شدید گرمی سے تنگ شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے، لاہوریے بڑی تعداد میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر پر نہاتے رہے۔اس دوران کوروناکے تمام ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں جبکہ کسی حکومتی ادارے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ان شہریوں کو نہیں روکا گیا،جس سے کرونا کے بڑھنے کے امکانات میں اضافے ہوگیا ہے ۔ فیملیز کے ساتھ ساتھ منچلے نوجوان اور بچے بھی نہر میں نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرتے رہے اور خوب ہلا گلا کرتے رہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے دو دن گھر میں گزارے ، شدید گرمی میں نہر پر آئے ہیں، یہاں گرمی کی شدت دور ہوتی ہے اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، ۔کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں پارکس بند ہونے کی وجہ سے شہری نہر پر نہانے آئے، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔