کوئٹہ ،کوروناوائرس کے باعث جاں بحق2خواتین سمیت 8افراد سپرد خاک

May 27, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا نہ رکنے والاسلسلہ جاری ہے۔ ایدھی کے رضاکاروں نے 2خواتین سمیت آٹھ میتوں کو غسل کفن کے بعدپکنگ کر کے قبرستان پہنچایا۔اید ھی ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح اور شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ نے عید کے دو روز کےدوران 2خواتین سمیت آٹھ افراد کی میتیں ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کیں جو کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے رضا کاروں نے ایدھی ہوم میں غسل کفن اور پیکنگ کے بعد مختلف قبرستانوں میں منتقل کردیا۔ جہاں تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئیں۔واضح رہے کہ ڈی جی ہیلتھ آفس کے ریکارڈ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے 41افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 55ہو گئی ہے ۔