عاصم اظہر نے نیا گانا ریلیز کرکے مداحوں کو ’عیدی ‘ دے دی

May 27, 2020

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’ہمراہ‘ ریلیز کر کے مداحوں کو ’عیدی‘ دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے ’ہمراہ‘ کی 05 منٹ اور 14 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو جاری کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر نے یہ گانابالی ووڈ فلم ’ ملنگ ‘ کیلئے گایا تھا جس کا نیا ورژن اب انہوں نے اپنے طور پر ریلیز کیا ہے۔

گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچادیا اور یوٹیوب پر محض 2 گھنٹے میں ہی ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔

عاصم اظہر کا یہ گانا یوٹیوب پر اس وقت گیارہویں ٹرینڈ پر موجود ہے، 15 گھنٹوں میں یہ گانا 2 لاکھ 80 سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانا ’ہمراہ‘ خود عاصم اظہر نے ہی کمپوز کیا ہے جبکہ اس کے لکھنے والے کُنال ورما ہیں۔

بالی ووڈ ڈائریکٹر موہت سوری کی اس فلم کے ڈیجیٹل رائٹس نیٹ فلیکس نے خرید لیے ہیں جہاں یہ 8 مئی 2020 سے دستیاب ہے۔