• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے باصلاحیت نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو عید پر بطور عیدی اپنا نیاگانا ریلیز کرنے کی نوید سنا دی۔

عید پر ریلیز کیا جانے والا عاصم اظہر کا گانا ’ہمراہ‘ بالی ووڈ فلم ملنگ کیلئے بنایا گیا تھا۔

عید الفطر پر مداحوں کیلئے عاصم اظہر اپنے تئیں یہ گانا ریلیز کریں گے، انہوں نے اس گانے کو مداحوں کیلئے عیدی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے ’ہمراہ‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

یہ بھی پڑھیے: عاصم اظہر کا گانا ’10 کروڑ ویوز‘ کی دوڑ میں شامل

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نوجوان گلوکار کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ نے یوٹیوب پر 100 ملین یعنی 10 کروڑ ویوز حاصل کرکے ایک سنگ میل عبور کیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر کا گیت ’جو تو نہ ملا‘ کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ دھن خود عاصم اظہر نے ترتیب دی ہے جسے ای ایم آئی ریکارڈ کے تعاون سے 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین