ٹرمپ کی بھارت ، چین کشیدگی کم کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

May 27, 2020

ٹرمپ کی بھارت ، چین کشیدگی کم کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔

واضح رہے کہ متنازع علاقے لداخ میں چینی فوجیوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی جس میں چینی اہلکاروں نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی تھی۔

چین کی جانب سے جب کرارا جواب ملا تو بھارت نے فوراً ہی مذاکرات کی کوششیں شروع کردیں۔

موقع دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ وہ چین اور بھارت کے سرحدی تنازع میں ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں ثالثی کے لیے تیار ہیں۔