یکم جون سے سکول کھولے جائیں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

May 28, 2020

لاہور(خبر نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے یکم جون سے سکول کھولنے کامطالبہ کیا ہے ،مزیدبرآں کل بروز جمعہ سے پرامن احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دے دی۔ کاشف مرزاصدر نے وزیر اعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف، گورنر، اوروزیراعلی ٰ سےاپیل کی ہے کہ یکم جون سے ایس اوپیز کےتحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں۔