کورونا وبا کے دوران امریکی صدر گالف کھیلنے میں مصروف

May 28, 2020


امریکا میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لگاتار 2 دن سے گالف کھیل رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کو ورجینیا کلب میں دو روز تک گالف کھیلتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران امریکی صدر نے فیس ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھاتاہم ان کے ساتھ کھیلنے والوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔

دوسری جانب مریکی صدر کی اس بد احتیاطی پر اُنہیں ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 17لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔