• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں ’الازرق‘ امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ یہ حملہ ایرانی تیل بردار جہازوں پر امریکی حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق اردن میں پنٹاگون کا ڈیفنس نظام ایرانی میزائل روکنے کے لیے فعال ہوگیا ہے۔

اردن کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ادھر یوکے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی بحری جہاز سے متعلق واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ 

امریکی حملوں کے بعد پاسداران نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کے عملے کو علاقوں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید