ترجیح سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملک کے لیے کھیلنا ہے، وہاب ریاض

May 29, 2020

پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملک کے لیے کھیلنا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ عامر اور ان کے بارے میں غلط تاثر قائم کیا گیا کہ دونوں نے لیگز میں پیسے بنانے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی۔

فاسٹ بولر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے انہیں مثال بنانے کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیا گیا ہو۔

‏تھوک لگا کر گیند چمکانے پر پابندی کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ بولرز کا گیند کو چمکانا پہلی ترجیح ہوتی ہے، تھوک لگانے کی پابندی ہے تو بال چمکانے کے لیے متبادل ہونا چاہئے۔

‏وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر گراؤنڈ میں جشن نہ منانے سے فرق نہیں پڑے گا۔