ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

May 29, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران اب تک سو رہے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار پر مبنی ہے۔

حیدرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میںسینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ٹڈی دل گزشتہ برس سے ملک کی فصلوں اور ہریالی پر حملہ آور ہیں اور حکومت نے کل وارننگ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان میں بھی فصلوں اور باغات پر ٹڈیوں کا حملہ

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب سے نہ تو کورونا کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی ٹڈی دل ختم ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف عوام کو قانون توڑنے پر اکسا رہی ہے، انتشار پھیلا تو پھر کوئی نہیں بچےگا۔