پمز آئسولیشن سینٹر کے کمروں کی تعداد بڑھا کر 30 کر دی ہے، ظفر مرزا

May 30, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پمز آئسولیشن سینٹر کے کمروں کی تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے، کورونا وائرس کی وباء کیخلاف جنگ صرف طبی عملے کے موثر کام اور حکومت کے تعاون سے جیتی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز اسپتال کے آئسولیشن سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پمز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن سینٹر کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ جبکہ دوسری سہولیات میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کیخلاف جنگ صرف طبی عملے کے موثر کام اور حکومت کے تعاون سے جیتی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ کو یقین دلایا کہ انکے ذاتی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔