سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواستیں،منظوری کی صورت میں حکومت صارفین پر 162ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالے گی

May 30, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)بجلی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواستیں دائر کر دی گئیں منظوری کی صورت میں حکومت کی صارفین پر 162 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالے گی، یہ درخواستیں اکتوبر تادسمبر اور جنوری تا مارچ کے بقایاجات کی مد میں دائر کی گئی ہیں ،دستاویز کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2019 کیلئے 73 ارب روپے سے زائد وصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ جنوری سے مارچ 2020 کیلئے 89 ارب روپے سے زائد وصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے ان درخواستوں کی سماعت تین جون کو ہو گی منظوری کی صورت میں بجلی فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے تا 2 روپے فی یونٹ اصافہ ہو گا ۔