میاں محمودالرشید کاچائلڈ پروٹیکشن بیوروکادورہ

May 30, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا-چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ان کا استقبال کیا۔ میاں محمود الرشید نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔سارہ احمد نے صوبائی وزیر کو بیورو کے بارے میں بریفنگ دیاور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آ گاہ کیا۔میاں محمود الرشید نے بچوں کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہماری حکومت کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔