بھارت:سیکڑوں مردہ چمگادڑیں ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا

May 30, 2020


بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں 200 سے زیادہ چمگادڑیں ایک باغ میں مردہ حالت میں ملیں جسے دیکھ کر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور واقع بیلگھاٹ میں موجود ایک آم کے باغ میں چاروں طرف درجنوں چمگادڑوں کو مردہ حالت میں پایا گیا، باغ کے مالک نے فوری طور پر اس کی خبر محکمہ جنگلات کے افسران کو دی۔

محکمہ جنگلات کے افسر اونیش کمار کا کہنا ہے کہ چمگادڑوں کی ہلاکتوں کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تین چمگادڑوں کی لاشیں بریلی میں انڈین انیمل میڈیکل ریسرچ سینٹر بھیج دی گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موت کی وجہ گرم ہواؤں کی لپٹیں یا پھر جراثیم کش دوائیں ہو سکتی ہیں لہٰذا اس وقت اس واقعہ کو کورونا وائرس سے جوڑنا نا مناسب ہے۔