گندم اور یوریا کی سپلائی لیے پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا

May 30, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گندم اور یوریا کی سپلائی لیے پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارگو شپ افغان ٹرانزٹ تجارت کے لئے گندم اور یوریا لیکر اس ہفتے گوادر پہنچا۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کارگو جہاز کی گوادر بندرگاہ آمد سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کارگو جہاز کا گوادر پہنچنا مقامی معیشت سے متعلق خواب شرمندہ تعبیر ہونا ہے۔