شیخ رشید کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

May 30, 2020

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں راولپنڈی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے شیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نےکہا کہ حکومت پنجاب کورونا کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔