امارات میں پھنسے 262 پاکستانی وطن پہنچ گئے

May 30, 2020

متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے 262 پاکستانی شہری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 8208 سے پہنچنے والے مسافروں کی کراچی ایئر پورٹ پر اسکریننگ کی گئی۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کا تھرمل اسکیننگ کے علاوہ کورونا وائرس کے سلسلے میں طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آنے تک تمام مسافروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

مسافروں کو نادرن بائی پاس پر واقع لیبر فلیٹس کے قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ایئر پورٹ اور شاہراہِ فیصل پر واقع ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔