ٹک ٹاک کی حریف ایپ ’متروں‘ کا موجد ایک پاکستانی

May 31, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) ٹک ٹاک کی حریف ایپ متروں کا موجد ایک پاکستانی شخص ہے۔ معروف موبائل ایپ ٹک ٹاک کی حریف کے طور پر متروں نامی ایپ مشہور ہورہی ہے، جسے بھارتی ایپ سمجھا جارہا تھا۔

تاہم، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپ ایک پاکستانی ڈیولپر نے تیار کی ہے۔ اس ایپ کا اصل نام ٹک ٹک تھا۔اس ایپ کو پاکستانی سوفٹ ویئر ڈیولپر کیوبوکسز سے خریدا گیا۔

کیو بوکسز کے سی ای او عرفان شیخ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس ایپ کا سورس کوڈ متروں کے بانی کو 34 ڈالرز میں فروخت کیا تھا۔