بھارتی آئین سے انڈیا لفظ نکال کر بھارت شامل کرنے کے کیس کی سماعت 2جون کو ہوگی

May 31, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی آئین سے انڈیا لفظ نکال کر بھارت شامل کرنے کے کیس کی سماعت 2جون کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق، بھارتی سپریم کورٹ میں آئین میں ترمیم کے ذریعے لفظ انڈیا کی جگہ بھارت کو شامل کیے جانے کے کیس کی سماعت 2جون کو ہوگی۔ دہلی کے ایک شخص نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی آئین سے لفظ انڈیا نکال کر بھارت یا ہندوستان شامل کیا جائے۔ اس طرح انہیں اپنی قومیت پر فخر محسوس ہوگا۔