لیسکو کاریکوری ڈے

May 31, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نےنادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لئے ریکوری ڈے منایا ، ریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹررز سے رقومات کی وصولی کی مہم تیز کر دی گئی ۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروس بشیر احمد نے کہا کہ ریکوری ڈے کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹر کے کنکشنوں کا معائنہ اور نادہندگان سے بقایا جات وصول کر کے بنکوں میں جمع کرائے گئے۔ نادہندگان کے واجبات ادا نہ کرنے پر کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے اور اس کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم نے ٹاؤن شپ ڈویژن کا دورہ کیا اورریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔