ممکنہ بارشوں اور آندھیوں کا امکان،میپکو کی افسران و سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت

May 31, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمودنے جنوبی پنجاب میں ممکنہ بارشوں اور آندھیوں کے پیش نظر افسران وسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جون کے پہلے ہفتے میں آندھیوں اور شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر بجلی سسٹم پر گہری نگاہ رکھی جائے۔ بجلی بند ہونے کی صورت میں بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور سب ڈویژنوں میں ایمرجنسی ٹرانسفارمرزٹرالیاں تیار رکھی جائیں ۔