لورا لائی میں سرفراز بگٹی کےقافلےمیں شامل گاڑی کو حادثہ

May 31, 2020

لورا لائی میں سرفراز بگٹی کےقافلےمیں شامل گاڑی کو حادثہ

لورا لائی میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کےقافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ۔

حادثے میں 7 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ سرفراز بگٹی محفوظ رہے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 لیویز اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی حادثے میں محفوظ رہے۔