انکوائری کمیٹی نے ہاکی ٹیم کو بے گناہ قرار دیا تھا، ٹیم ذمے دار

June 01, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 1983میں ہانگ کانگ سے واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے اس ٹیم کے ایک اہم ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کے صدر جنرل ضیاء الحق کی ہدایت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے قومی ہاکی ٹیم کو بے گناہ قرار دیا تھا، جنگ سے بات چیت میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک آن ڈیوٹی کرنل کی نگرانی میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ یہ سامان ہاکی ٹیم کا نہیں تھا، جہاز میں پونے چار سو مسافر تھے جس میں ٹوکیو سے آنے والے مسافر بھی شامل تھے ،رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سامان پر جاپان کا لگا ہوا ٹیگ تھا،ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ہانگ کانگ سے جہاز میں سوار ہوئے تھے۔دوسری جانب سابق کپتان حنیف خان نے اپنے بیان کے ایک روز بعد ہی کہا ہے کہ انہوں نے کسی کھلاڑی اور آفیشلز پر الزام نہیں لگایا ہے صرف اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔