کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے، اتوارخطرناک ترین تھا‘ڈاکٹر ظفر مرزا

June 01, 2020

’کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے، اتوارخطرناک ترین تھا‘

اسلام آباد(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)وفاقی حکومت نے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہےجبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا تیزی سے بڑھ رہاہے۔

اتوارکا دن خطرناک ترین تھا ‘گزشتہ 24 گھنٹے میں 88 اموات رپورٹ ہوئیں جو ملک میں ایک دن میں ہونے والی اموات کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔

ان کہنا تھا کہ یہاں مختلف خبریں زیر گردش کرتی ہیں کہ پاکستان کا نظام صحت انتہا کو پہنچ چکا ہے، آئی سی یو بیڈز ختم ہو چکے ہیں، پاکستان میں وینٹی لیٹرز ختم ہو گئے ہیں لیکن ایسی قطعاً کوئی بات نہیں ہے۔

دریں اثناءوفاقی حکومت نے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔