دو مختلف کاروئیا ں‘ قمار بازی میں مصروف11 افراد گرفتار

June 01, 2020

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران قمار بازی میں مصروف11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کو اطلاعات ملی تھیں کہ تھانہ فقیرآباد کی حدود قاضی کلے اور دین بہار کالونی کی اراضیات میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر خان نے دونوں جگہوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان محمد ولد باز محمد، عمران ولد رحمت، راحید اللہ ولد عبید اللہ، اصغر ولد عادت، نصیب ولد عبد الکاکی، رحمت ولد گل باز، محمد سلمان ولد نوشیر خان، ابراہیم ولد سید غلام، صدام ولد صالح، سہیل ولد اکبر شاہ اور جنید ولد احسان اللہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار تمام ملزمان قماربازی میں مصروف تھے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے