کے پی پولیس کے لیے آن لائن کلاسز متعارف کرانے کا فیصلہ

June 01, 2020

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا (کے پی) ثناءاللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس فورس کے لیے آن لائن کلاسز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، تربیتی اسکولز میں کورس کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے آن لائن لیکچرز ہوں گے۔

آن لائن کلاسز کا فیصلہ صوبے بھر کے ڈی آئی جیز کی کانفرنس میں کیا گیا۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے لیے ڈی آئی جی ٹرینگ 15 جون تک رپورٹ مرتب کریں۔

ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ صوبے کے 9 تربیتی اسکولز میں آن لائن کلاسز 15 جون کے بعد شروع کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ یونٹ موبائل ایپ تیار کرے گی، کورونا وبا کے باعث پولیس تربیتی کورس متاثر ہوئے ہیں۔