مسجد نبویﷺ کے دروازےعام شہریوں کیلئے کھل گئے

June 02, 2020

مانچسٹر( علامہ عظیم جی )مسجد نبویﷺ کے دروازےعام شہریوں کیلئے کھل گئے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا کی گئی۔ مسجد بنوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا، نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، احتیاطی تدابیراختیار کی پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے ، مسجد نبوی شریف کے دو ماہ بعد کھلنے پر امت مسلمہ مین خوشی کی لہر دوڑ گئی ہزاروں مرد و خواتین نے سجدہ شکر ادا کیا۔