پارلیمنٹ حملہ کیس‘ نئے وکیل کیلئے مہلت، سماعت29 جون تک ملتوی

June 02, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت وزیراعظم عمران خان وغیرہ کے خلاف ٹی وی‘ پارلیمنٹ حملہ کیس میں نئے وکیل کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان کے سابق وکیل بابر اعوان مشیر وزیراعظم بن گئے ہیں‘ عمران خان کو نیا وکیل کرنے کے لئے مہلت دی جائے کیونکہ سرکاری عہدہ رکھنے کے بعد بابر اعوان بطور وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔