مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا پاکستان سرائیکی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

June 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ملتان میں کلیم اللہ قریشی، احسن علی قریشی، محمد امین، محمد آفان، منیب الرحمان، مجیب الرحمٰان، علی زین العابدین اور محمد عدیل راجپوت نے پاکستان سرائیکی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی قیادت میں صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حصول اور سرائیکی وسیب کے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ یوتھ ونگ پاکستان سرائیکی پارٹی حمید خاں بلوچ نے انہیں ظہرانہ دیا اور سرائیکی اجرک پہنائی۔