پیپلز پارٹی کی نظریاتی بنیاد شہید ذوالفقار بھٹو کے بعد ختم ہوچکی ہے، ڈاکٹر فائزہ

June 02, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبر پختون خواہ کی سابقہ رکن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نظریاتی بنیاد شہید ذوالفقار بھٹو کے بعد ختم ہو چکی ہے اور پارٹی کی قیادت بھی بے نظیر بھٹو کے شہادت کے بعد نہیں رہی ،پارٹی میں کارکنان قیادت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے تاہم پارٹی مین مفاد پرست سیاسی افراد نے قبضہ کیا ہے جنکا نظریہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے میرے اور میرے خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن موجودہ پیپلز پارٹی میں سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں اور میراپارٹی چھوڑنا پہلی خطرے کی گھنٹی ہے اور مستقبل میں مزید سیاسی لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فائزہ رشید نے پشاور پریس کلب میںاپنے دیرینہ سیاسی کارکنان اور قومی وطن پارٹی کے سنئیر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد یہ باتیں ہونے لگی کے بڑی پارٹی چھوڑ کر چھوٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ کوئی پارٹی بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی نظریہ اسکو بڑا اور چھوٹا بناتا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے والد نے جب پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی اُس وقت پارٹی میں 30افراد پر مشتمل تھی جو بعد میں پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کے سامنے ائی اور الیکشن بھی جیتا ۔ڈاکٹرز فائزہ رشید نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی میں نظریاتی سیاست نہیں ہے اسی لئے پارٹی ایک صوبہ تک محدود ہو کے رہہ گئی جبکہ کارکنان کی داد رسی نہیں ہوتی جبکہ کارکنان کی قربانیوں کی خاطر ہی پیپلز پارٹی قائم ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکزی حثیت کھو چکی ہے جبکہ پارٹی میں تنطیم سازی کا ڈھانچہ بھی نہیں ہے جو کسی بھی پارٹی کی ریڑ کی ہڈی ہوتی ہے اور پارٹی میں ہر کوئی لیڈر بنا بیٹھا ہے اور ہر طرف تقسیم در تقسیم ہیں ا ڈاکٹر فائزہ رشید نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاوہ اور صوبائی صدر سکندر حیات خان شیر پاوہ اور دیگر قائدین کا پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ اپنے صلاحتیوں اور محنت سے قومی وطن پارٹی کے کامیابی کیلئے کام کرونگی۔