تمام ریسکیو اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، طیارہ حادثہ متاثرین

June 02, 2020

عید سے دو روز قبل جمعتہ الوداع کے دن حادثے کا شکار ہونے والے کراچی طیارے حادثے کے متاثرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ میں ہم لوگ خوش قسمتی سے بچ گئے، تمام ریسکیو اداروں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے کے فوراً بعد رینجرز جلدی پہنچ گئی تھی جنہوں نے ہمیں ریسکیو کیا۔

طیارے حادثے متاثرین کا گھروں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم 1999 سے یہاں رہ رہے ہیں۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ حادثے میں 21 مکان 20 موٹرسائیکلیں 16 گاڑیاں جل گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ اے 320 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوا تھا۔

طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے، جس میں سے 97 جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

حادثے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔