• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، بلیک باکس آج فرانس میں ڈی کوڈ کیا جائے گا

کراچی میں 22 مئی کو پی آئی اے کے تباہ ہونے طیارے کا بلیک باکس آج فرانس میں ڈی کوڈ کیا جائے گا، حادثے کی تحقیقات کرنے والے پاکستانی ادارے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ کے صدر ایئر کموڈور عثمان غنی بھی فرانس پہنچ گئے ہیں۔

طیارہ ساز کمپنی ایئربس انڈسٹریز کے تحقیقات کے لیے پاکستان آئے ماہرین شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پیر کی صبح فرانس کے شہر طلوس روانہ ہوئے جہاں ایئر بس کمپنی کاہیڈ کوارٹر ہے۔

ایئربس ماہرین اپنے ہمراہ دیگر شواہد کے ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی لے گئے ہیں، جنہیں ایئربس کے ہیڈ کوارٹر طلوس میں ہی ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ پاکستانی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی کی نگرانی میں کی جائے گی۔

بلیک باکس کے ان دونوں آلات فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ سے طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے میں بہت مدد ملے گی۔

تازہ ترین