دہشتگردوں کی معاونت کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

June 02, 2020

دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ملزم کو ضمانت مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہری حاجی خیراللّٰہ کو ضمانت مسترد ہونے پر احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے:

دہشت گردوں کی معاونت کا ملزم درخواستِ ضمانت خارج ہونے پر فرار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ افغان شہری حاجی خیر اللّٰہ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ حاجی خیر اللّٰہ اپنی ہنڈی ایکسچینج چلاتا تھا، ٹیرر فنانسگ میں اس نے پاکستان سے کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ٹیرر فنانسگ میں ملوث 3 ملزم حاجی خیر اللّٰہ کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہے تھے۔