بھارتی اداکار نواز الدین کی بھتیجی کا اپنے دوسرے چچا پر جنسی ہراسانی کا الزام

June 03, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کے بھتیجی نے اپنے دوسرے چچا پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے بھائی یعنی ان کے دوسرے چچا انہیں اس وقت جنسی ہراساں کرتے تھے جب وہ 9 برس کی تھیں۔ انہوں نے اس حوالے سے درخواست دہلی کے جامعہ پولیس اسٹیشن میں جمع کروادی ہے۔ بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے چچا کیخلاف درخواست جمع کروادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں دو برس کی تھیں تو میرے والدین میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد میں اپنی سوتیلی ماں کیساتھ رہائش پذیر رہی۔ اس دوران میرے انکل مجھے نازیبا طور پر چھوتے تھے اور جیسے جیسے میں بڑی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ وہ غلط تھا۔