کورونا کے باوجود فرانس بھارت کو رافیل طیارے وقت پر دے گا

June 03, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )فرانس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود وہ بھارت کو رافیل طیارے وقت پر دے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کو رافیل طیاروں کا پہلا بیچ جولائی کے آخر میں دینا ہے ،یہ طیارے فرانس نے بھارت کو مئی 2020میں دینا تھے لیکن کورونا وائرس کے بعد ان طیاروں کی ڈیلیوری میں تاخیر ہوئی ہے ۔