مہارت ہو تو ایسی

June 03, 2020

چین سے تعلق رکھنے والے ایک با صلا حیت نوجوان نے اپنے فن کی بدولت گھریلو اشیاء سے شاندار توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کوحیران کردیا ہے۔

چینی نوجوان گھریلو اشیا کو نہایت کامیابی سے ایک دوسرے کے اوپر اس طرح سے رکھتا ہے کہ وہ مقناطیس سے چپکے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔

شیشے کی گلاس پردوائی کی بوتل، اخروٹ پر ہتھوڑیاں رکھنے سمیت بھاری بھرکم اشیاء کو چھوٹی چیزوں پر توازن برقرار رکھتے ہوئے رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس بے مثال اور حیرت انگیز توازن کا مظاہرہ دیکھ کر لوگ بھی دنگ رہ گئے ہیں اور چینی نوجوان کی مہارت کو سراہ رہے ہیں۔