اثاثوں میں تضاد کا معاملہ، بلاول کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع

June 03, 2020

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اثاثوں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کے وکلاء نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں بلاول بھٹو کی جانب سے اثاثوں کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی معاملے پر ابتدائی رپورٹ جمع کرائی ہے اور پولیٹیکل فنانس ونگ سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لے گا، کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔